ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 10, 2025 10:04 AM | Trump Tariff

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو چھوڑ کر سبھی ملکوں کے لیے جوابی محصولات کو 90 دنوں کے لیے موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے چین کے لیے محصولات کی شرح کو فوری طور پر 125 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

ایک اہم پیشرفت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو چھوڑ کر سبھی ملکوں پر جوابی محصولات کو 90 دنوں کے لیے موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ کہ 90 دنوں کی اس مہلت کا اطلاق جوابی محصولات اور 10 فیصد محصولات پر ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنے ٹیرف پلان کے حصے کے طورپر 90 دن کے وقف کی منظوری دی ہے، لیکن انھوں نے چین پر عائد کی جانے والی محصولات کی شرح کو بڑھاکر 125 کردیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

جناب ٹرمپ نے کہا کہ چین نے عالمی بازار کے تئیں احترام نہیں کیا اس لیے وہ امریکہ کی جانب سے اس پر عائد کیے جانے والے محصولات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے دیگر 75 ملکوں کو راحت دی ہے جن پر انھوں نے پچھلے ہفتے رعایت شدہ جوابی محصولات عائد کیے تھے۔

اس سے پہلے کل چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ سے درآمد ہونے والے تمام سازوسامان پر 84 فیصد محصول عائد کردیا تھا جس پر کل آدھی رات سے عملی درآمد شروع ہوگیا ہے۔

یوروپی یونین نے بھی امریکہ سے درآمد ہونے والی کچھ اشیا، محصولات عائد کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں