ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 7, 2025 9:38 AM | TRUMP TARIFFS

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے درآمد کی جانے والی کئی مصنوعات اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے اپنے فیصلے کو ایک مہینے کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے درآمد کی جانے والی کئی مصنوعات اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے اپنے فیصلے کو ایک مہینے کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ میکسیکو پر نافذ کیے گئے اپنے حالیہ محصولات کو 2 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ اُن کی میکسیکن ہم منصب Claudia Sheinbaum کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بعد لیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ فی الحال شمالی امریکہ تجارتی شراکت داری کے تحت ہونے والی امریکہ کی، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان ہونے والی تجارت پر نئے محصولات کا نفاذ نہیں ہوگا۔

Sheinbaum اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر ہوئی بات چیت کے بعد لیے گئے اس فیصلے کی Sheinbaum نے ستائش کی ہے۔ ٹرمپ نے زور دیا ہے کہ محصولات کا معاملہ، تجارتی خسارے کی بھرپائی سے حل ہو سکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں