بھارت کے اسٹاک مارکیٹس آج دو فیصد سے زیادہ اُچھال کے ساتھ کھلے۔ BSE کے سینسیکس میں ایک ہزار679 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 76 ہزار 836 پر پہنچ گیا، جبکہ نفٹی 50 کے اشاریئے میں 539 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 23 ہزار 368 اعشاریہ تین پانچ پر چلا گیا۔ مارکیٹ میں یہ اُچھال اِس امکان کے سبب آیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید تجارتی رعایتوں کا اعلان کرسکتے ہیں، خاص طور سے سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں۔x
Site Admin | April 15, 2025 2:45 PM
امریکہ کی جانب سے الیکٹرانکس پر محصولات میں عارضی راحت دیئے جانے کے بعد، اسٹاک مارکیٹس میں دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے
