ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 12, 2025 2:38 PM

printer

امریکہ نے تمام غیرملکی باشندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ غیرملکیوں سے متعلق قانون کے تحت 30دن کے اندر اندر خود کا اندراج کرائیں

امریکہ میں وہائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں 30 دن سے زیادہ رہنے والے تمام غیرملکی شہریوں کو وفاقی حکومت کے پاس خود کا اندراج کرانا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اُن پر جرمانہ، قید اور ملک بدر کئے جانے سمیت دوسری کارروائی کی جاسکتی ہے۔ نئے ضابطے کے مطابق غیرملکیوں کو، جن میں قانونی دستاویزات اور ویزا رکھنے والے غیرملکی باشندے بھی شامل ہیں، سبھی کو ہر وقت اپنے پاس اندراج کا ثبوت رکھنا ہوگا۔ امورِ داخلہ کے محکمے نے وضاحت کی ہے کہ اِس مہینے کی 11 تاریخ کے بعد امریکہ میں داخل ہونے والے افراد کو 30 دن کے اندر اندر خود کا اندراج کرانا ہوگا۔ 14 سال کی عمر کے ہونے والے بچوں کو دوبارہ اندراج کرانا ہوگا، چاہے انہوں نے پہلے کسی بھی طرح کا اندراج کرایا ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں