اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں، 76ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ کیلئے خصوصی مہمانوں سے بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ اِن سبھی خصوصی مہمانوں کا ذِکر، وزیر اعظم نریندر مودی نے سماج میں اِن کے انتھک کاموں کیلئے، اپنے من کی بات پروگرام میں کیا تھا۔ تقریب میں 139 مہمانِ خصوصی موجود تھے۔آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں جناب ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے من کی بات پروگرام کے ذریعے لوگوں کے اِن تحریک دینے والے کاموں کی تشہیر کی۔
ہمارے نامہ نگار نے اُن خصوصی مہمانوں سے بات چیت کی جنھوں نے یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لینے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت سہگل، آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پرگیا پالیوال گوڑ اور دور درشن کی ڈائریکٹر جنرل کنچن پرساد بھی اِس موقع پر موجود تھیں۔
Site Admin | January 26, 2025 9:51 PM
اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے آج نئی دلّی کے آکاشوانی بھون میں، 76ویں یومِ جمہوریہ کی پریڈ کیلئے خصوصی مہمانوں سے بات چیت کی
