اردن کی راجدھانی عمّان میں منعقد ہونے والی ایشیائی انڈر-15 اور ایشیائی انڈر-17 باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت نے 56 ممبران پر مشتمل ایک دستہ بھیجا۔ ایشیائی باکسنگ کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے، جسے ایشیائی اولمپک کاؤنسل اور نو تشکیل شدہ عالمی باکسنگ، دونوں نے تسلیم کیا ہے۔ انڈر-17 لڑکوں کی ٹیم میں Sahil Duhan اور Devaush کے نام نمایاں ہیں جنہوں نے2024 میں کھیلی گئی ایشیائی جونیئر چمپئن شپ میں بالترتیب چاندی اور کانسے کے تمغے جیتے تھے۔ ان میں SGFI-2024 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی Tikam Singh کا نام بھی نمایاں ہے۔
Site Admin | April 18, 2025 9:40 PM
اردن کی راجدھانی عمّان میں منعقد ہونے والی ایشیائی انڈر-15 اور ایشیائی انڈر-17 باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت نے 56 ممبران پر مشتمل ایک دستہ بھیجا
