ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 9:47 AM | UP-POLICE EID

printer

اترپردیش پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پرشانت کمار نے آئندہ عیدالفطر کے تہوار کے دوران امن وقانون کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔

اترپردیش پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پرشانت کمار نے آئندہ عیدالفطر کے تہوار کے دوران امن وقانون کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی سے متعلق رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ یہ ہدایات ریاست بھر میں پولیس کے سبھی زونل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلس، پولیس کمشنرز، علاقائی انسپکٹرس جنرل، ڈپٹی انسپکٹرس جنرل، پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ اور پولیس کے سپرنٹنڈنٹس کو جاری کی گئی ہیں۔ رہنما خطوط کے مطابق شناخت شدہ حساس علاقوں میں سکیورٹی سے متعلق تعیناتی، پولیس بندوبست، زون اور سیکٹر اسکیم کے تحت کی جانی چاہئے۔

حکام کو کسی بھی نئی روایت کو متعارف کئے جانے سے باز رہنے اور احتیاطی اقدام کے تحت سماج  دشمن عناصر کی ایک فہرست کو اب ڈیٹ کئے جانے کی ہدایاتبن بھی دی گئی ہیں۔ DGP نے امن کمیٹیوں کے ممبروں اور مذہبی رہنماؤں کا تعاون حاصل کرنے کیلئے میٹنگیں کئے جانے پر زور دیا ہے۔ سینئر حکام کو سبھی جگہوں کا دورہ کرنے، مناسب پولیس اور PAC فورسز کے ساتھ فلیگ مارچ کرنے اور دستیاب CAPF کو شامل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں