ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 30, 2025 3:57 PM

printer

اترپردیش حکومت نے پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ کے میلے کے حصے میں گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی میں چار فروری تک توسیع کردی ہے۔

اترپردیش حکومت نے پریاگ راج میں جاری مہاکنبھ کے میلے کے حصے میں گاڑیوں کے آنے جانے پر پابندی میں 4 فروری تک توسیع کردی ہے۔ عقیدت مندوں کی سلامتی، بھیڑ بھاڑ سے نمٹنے اور ٹریفک کے انتظام کو یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے پریاگ راج کے ٹریفک پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ انشمن مشرا نے کہا کہ میلے کے حصے میں صرف لازمی خدمات سے متعلق گاڑیوں کو ہی آنے کی اجازت ہوگی۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کل سنگم گھاٹ پر واقعہ کے بعد، جس میں 30 عقیدت مندوں کی جان چلی گئی تھی، ریاستی حکومت نے عقیدت مندوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ اترپردیش کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پرشانت کمار اس واقعے کی تحقیقات کیلئے پریاگ راج پہنچ گئے ہیں۔ وہ 3 فروری کو بسنت پنچمی پر ہونے والے آئندہ امرت اسنان کیلئے مہا کنبھ میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں