اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے کے مانا گاؤں میں برفیلے تودے کھسکنے کی وجہ سے BRO کیمپ میں پھنسے کارکنوں میں سے اب تک 51 کارکنوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ تاہم بچائے گئے کارکنوں میں سے چار کارکن، علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ چار لاپتہ کارکنوں کی تلاش کا کام جائے حادثے پر اب بھی جاری ہے۔ آج صبح آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے آفات سے نمٹنے کے سکریٹری ونود کمار سُمن نے بتایا کہ برف میں پھنسے چار کارکنوں کو بچانے کی مہم جنگی پیمانے پر جاری ہے۔
مانا اور بدری ناتھ کے درمیان واقع بارڈر روڈ آرگنائیزیشن، BRO کیمپ، جمعے کی صبح برفانی طوفان کی زد میں آگیا تھا، جس کے بعد 55 کارکن برف میں پھنس گئے تھے۔
اِس دوران اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھاری برباری کے تناظر میں سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے تین دن تک Auli اور Harsil کے سفر سے گریز کریں۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے ہفتے ریاست بھر میں موسم عام طور پر صاف رہے گا جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش یا برف باری ہو سکتی ہے۔x