آیوش کی وزارت کے تحت مُرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا MDNIY آج یوگا کے بین الاقوامی دن کے 75 دن کی اُلٹی گنتی شروع کرنے کے لیے یوگا مہوتسو 2025 کا انعقاد کر رہا ہے۔ صحت کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والے اس مہوتسو کے دوران بھوبنیشور کے کلِنگا اسٹیڈیم میں صبح ساڑھے چھ بجے سے آٹھ بجے تک ایک عظیم الشان کامن یوگا پروٹوکول CYP پیش کیا گیا۔
آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے پروگرام میں شرکت کی۔ یوگا سے متعلق مشترکہ ضابطے CYP یوگا کے بین الاقوامی دن کی بنیاد ہے اور یہ 22 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے۔ پچھلے سال، کامن یوگا پروٹوکول کا بریل ایڈیشن شروع کیا گیا تھا، جس میں شمولیت کو فروغ دیا گیا تھا۔×