ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

آکاشوانی کا یو ٹیوب چینل ”آرادھنا“ سے، نوراتری کے مبارک موقع پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

آکاشوانی کا یو ٹیوب چینل ”آرادھنا“ سے، نوراتری کے مبارک موقع پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ یہ چینل کَل سے چھ اپریل تک اپنے سامعین کے لیے روحانیت سے سرشار پروگرام نشر کرے گا۔

ہمارے نامہ نگارنے بتایا ہے کہ یہ چینل بہت سے خصوصی بھکتی پروگرام نشر کرے گا۔ x

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:

V/C Aman

نوراتری کی تقریبات میں انوپ جلوٹا، نریندر چنچل،   ہری اوم شرن اور انورادھا پوڑوال جیسے مشہور گلوکاروں کے گائے ہوئے بھجن پیش کیے جائیں گے۔ یہ بھجن شام چھ بجے سے شام سات بجے تک روزانہ نشر کیے جائیں گے۔ پرسار بھارتی کے CEO گورو دویویدی نے چینل کے بارے میں کہا کہ اِس پر خاص طور پر تیار کی گئی ایک سیریز نشر کی جائے گی جس میں نوراتری کے ہر دن کی اہمیت کا ذکر کیا جائے گا۔

نوراتری کی یہ تقریبات، رام Janmotsav کے موقع پر اختتام پذیر ہوں گی، جنھیں براہِ راست ایودھیا کے شری رام جنم بھومی مندر سے نشر کیا جائے گا۔ یہ پروگرام چھ اپریل کو نشر کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں